اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیلاروس نے جوہری مذاکرات اور حتمی معاہدے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتکاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ اور اس کے ثمرات سے بین الاقوامی امن و سلامتی مزید مضبوط ہوگئی ہے.
یہ بات بیلاروس کے نائب وزیرخارجہ 'ویلینٹن ریباکوف' نے بیلاروس کے دارالحکومت 'منسک' کے دورے پر آنے والے نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے ایشیا پیسفک امور 'ابراہیم رحیم پور' کے ساته ایک ملاقات میں کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے نہ صرف بین الاقوامی معاملات پر اچهے اثرات تهے بلکہ ایران اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کی راہ بهی مزید ہموار ہوگئی.
انہوں نے ایران اور بیلاروس کے درمیان علاقائی تعاون بالخصوص ایشیائی-یورپی تنظیموں کے ذریعے کثیرالجہتی اور چند فریقی تعاون کو بڑهاے پر زور دیا.
نائب ایرانی وزیرخارجہ نے بهی اس امید کا اظہار کیا کہ جوہری معاہدے کے پس منظر میں تہران،منسک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملے گی.
ابراہیم رحیم پور نے اس بات پر زور دیا کہ بیلاروس ہمارا دوست اور قریبی ملک ہے اور ہم مختلف شعبوں بالخصوص علاقائی،عالمی سطح پر تعاون اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں میں اضافے کے خواہاں ہیں.
ایران اور بیکاروس کے نائب وزرائے خارجہ نے اس ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص یوکرائن، شام کے حالات اور ترکی میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲